0
Thursday 24 Sep 2020 21:52

مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی کی گرفتاری پر پیپلز پارٹی کھل کر بول پڑی

مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی کی گرفتاری پر پیپلز پارٹی کھل کر بول پڑی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ  آل پارٹیز کانفرنس کے بعد نیب گردی میں تیزی آگئی ہے، مولانا فضل الرحمان کے ایک ساتھی کو گرفتار کیا گیا، جبکہ شہباز شریف کی گرفتاری کی باتیں ہو رہی ہیں، پی ٹی آئی کا ہلا گلا گروپ حب الوطنی کے سرٹیفیکیٹ تقسیم کر رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ  20 ستمبر کو ایک تاریخ رقم ہوئی اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا آغاز ہوا، جس کے بعد حکومت کی طرف سے جو ردعمل آیا ہے، اس سے اپوزیشن کے اعلامیے کی توسیع ہوئی ہے، آل پارٹیز کانفرنس کے بعد نیب گردی میں تیزی آ گئی ہے اور نیب سیاسی انجنئیرنگ کے طور پر کام کر رہا ہے، مولانا فضل الرحمان کے ایک ساتھی کو گرفتار کیا گیا، جبکہ شہباز شریف کی گرفتاری کی باتیں ہو رہی ہیں، پی ٹی آئی کا ہلا گلا گروپ حب الوطنی کے سرٹیفیکیٹ تقسیم کر رہا ہے، جبکہ اپوزیشن کی حب الوطنی کو چیلنج کر رہا ہے۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی پی ٹی آئی کے ورکر بن کر قانون سازی کر رہے ہیں اور اپوزیشن کے لیڈروں کو بات نہیں کرنے دیتے، عدلیہ کی آزادی، الیکشن اصلاحات، آزاد خارجہ پالیسی، سقوط کشمیر اور احتساب بلاتفریق ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی قومی سلامتی کے ایشو پر اتفاق رائے کی ضرورت ہوتی ہے، تو وزیراعظم چھپ کر بیٹھ جاتے ہیں، آرمی چیف سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات نیشنل سیکیورٹی کے ایشو اور گلگت بلتستان میں شفاف الیکشن کے موضوع پر بات ہوئی تھی، اس ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف بھی موجود تھے، ایک وفاقی وزیر نے وزیراعظم کی ہدایت پر سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قومی سلامتی کے حوالے سے بات کی۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ جب تک اے پی سی کا ایجنڈا مکمل نہیں ہوتا، تب تک آگے بڑھتے رہیں گے، 2008ء سے لے کر 2013ء تک سیکیورٹی ایجنسیز کے لوگ پارلیمنٹ میں آتے تھے اور بریفنگ دیتے تھے، ہم ایسا ہی نظام چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 888210
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش