0
Thursday 24 Sep 2020 22:41

حکومت نیب کو انتقامی کارروائی کیلئے استعمال کر رہی ہے، مولانا اسعد محمود

حکومت نیب کو انتقامی کارروائی کیلئے استعمال کر رہی ہے، مولانا اسعد محمود
اسلام ٹائمز۔ مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ حکومت نیب کو انتقامی کارروائی کیلئے استعمال کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے پرسنل سیکرٹری طارق بلوچ کے والد کی گرفتاری سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ مولانا اسعد محمود کا کہنا تھا کہ موسیٰ خان بلوچ کی گرفتاری افسوس ناک اقدام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان جب حکومت کے خلاف اپوزیشن کو متحد کرتے ہیں تو انہیں ڈرانے اور دھمکانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ موسیٰ خان بلوچ کی گرفتاری بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسیٰ بلوچ نیب کی پیشیاں بھگت رہے تھے، گرفتار کرنے کا مقصد کیا ہے؟ حکومت نیب کو انتقامی کارروائی کیلئے استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمان کو نیب کا نوٹس ملا تو نیب ایک دو نہیں بلکہ لاکھوں افراد کی پیشی کا انتظام کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ہماری تحریک جاری رہے گی۔ دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے شیخ رشید کے بیان پہ ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کو وضاحت کرنی چاہیئے کہ یہ بندہ ترجمان بن کر بات کر رہا ہے یا اپنا ذاتی موقف دے رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 888217
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش