QR CodeQR Code

علامہ مختار امامی کا دورہ ملتان، ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی سے ملاقات، مختلف یونٹس کا دورہ

24 Sep 2020 22:57

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی راہنماء نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو ایک بار پھر فرقہ واریت کی لپیٹ میں دیا جا رہا ہے اور ایک منظم سازش کے تحت ملک کے حالات خراب کیے جا رہے ہیں، ہمیں شیعہ سنی اتحاد کو برقرار رکھنا ہے اور ایسے شرپسند عناصر جنہوں نے اسلام کا لبادہ اوڑھا ہوا ہے، اُنہیں بے نقاب کرنا ہے۔ 


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مختار امامی جو کہ اس وقت جنوبی پنجاب کے دورہ جات پر ہیں، علی پور کے بعد اُنہوں نے ملتان کا دورہ کیا، اس موقع پر معاون سیکرٹری تنظیم سازی آصف رضا ایڈووکیٹ اور صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید علی رضا زیدی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورہ ملتان کے دوران اُنہوں نے ساہی چاون، سورج میانی اور مظفر آباد یونٹ کا دورہ کیا اور وہاں موجود شرکاء سے ملاقاتوں کے دوران حالیہ صورتحال کے حوالے سے گفتگو بھی کی، سورج میانی میں مجلس عزاء سے خطاب کیا۔ ایک روزہ دورے کے دوران اُنہوں نے صوبائی کابینہ اور ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی ملتان کے اراکین سے ملاقات کی۔

اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، سلیم عباس صدیقی، مہر سخاوت علی سیال، ضلعی آرگنائزر فخر نسیم صدیقی، مسیب رضا نقوی، مولانا عمران ظفر، محمد رضا مومن، تصور عباس شاہ، لائسنسدار سید آفتاب حسین شاہ، ڈاکٹر باقر رضا کھاکھی اور دیگر بھی موجود تھے۔ علامہ مختار امامی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو ایک بار پھر فرقہ واریت کی لپیٹ میں دیا جا رہا ہے اور ایک منظم سازش کے تحت ملک کے حالات خراب کیے جا رہے ہیں، ہمیں شیعہ سنی اتحاد کو برقرار رکھنا ہے اور ایسے شرپسند عناصر جنہوں نے اسلام کا لبادہ اوڑھا ہوا ہے، اُنہیں بے نقاب کرنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 888222

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888222/علامہ-مختار-امامی-کا-دورہ-ملتان-ضلعی-آرگنائزنگ-کمیٹی-سے-ملاقات-مختلف-یونٹس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org