QR CodeQR Code

پاراچنار، مسئلہ بالشخیل کے حل کیلئے شیعہ، سنی عمائدین کا مشترکہ جرگہ

24 Sep 2020 23:58

مسئلہ بالش کے حل کیلیے لائحہ تیار کرنے کیلیے 04 اکتوبر کو مشرانِ کرم کو پھر جرگے کی تیسرے نشست کیلئے مدعو کیا گیا۔ جس میں مسئلہ بالش خیل پر تفصیلی گفت و شنید کی جائیگی۔ جرگے کے اختتام پر ملک کی سلامتی وبقاء اور مسئلہ بالش خیل کے پر امن حل کیلیےخصوصی دعائیں مانگیں گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر کرم شاہ فہد کے سربراہی میں بالش خیل فورٹ میں مسئلہ بالش کے حل کیلئے ضلع کرم کے بائیس رکنی مشران کا متفقہ جرگے کا انعقاد ہوا۔ جس میں ضلعی انتظامیہ کرم آفسران سمیت پاک آرمی، ایف سی اور ضلع کرم کے چیدہ چیدہ مشران نے شرکت کی۔ کافی گفت و شنید کیبعد بعض مشران کے کہنے کیمطابق مری معاہدے کے تحت شک وائز مسائل پر عمل دار آمد کرنے پر اتفاق ہوا جبکہ بعض مشران نے صرف مسئلہ بالش خیل پر ہی گفت وشنید کرنے کا اعادہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر کرم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نشست صرف مسئلہ بالش خیل کے حل کرنے کیلیے منعقد کرائی گئی ہے۔  ڈسٹرکٹ کرم کے مزید مسائل کے حل کرنے کیلئے آپ مشران جرگہ ممبران کا انتخاب کریں، ہم اسی پر بھی گفت و شنید کرنے کیلیے جرگہ تشکیل دیں گے۔ لہٰذا مسئلہ بالش کے حل کیلیے لائحہ تیار کرنے کیلیے 04 اکتوبر کو مشرانِ کرم کو پھر جرگے کی تیسرے نشست کیلئے مدعو کیا گیا۔ جس میں مسئلہ بالش خیل پر تفصیلی گفت و شنید کی جائیگی۔ جرگے کے اختتام پر ملک کی سلامتی و بقاء اور مسئلہ بالش خیل کے پر امن حل کیلیےخصوصی دعائیں مانگیں گئیں۔


خبر کا کوڈ: 888231

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888231/پاراچنار-مسئلہ-بالشخیل-کے-حل-کیلئے-شیعہ-سنی-عمائدین-کا-مشترکہ-جرگہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org