QR CodeQR Code

پاراچنار، سرکاری ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج

25 Sep 2020 00:07

ایدھی پارک سے ابتداء کرکے پاراچنار پریس کلب پہنچ کر ریلی کے شرکاء نے روڈ کو بلاک کرکے احتجاج شروع کر دیا۔ اس موقع پر سرکاری ملازمین کی متعدد یونینز کے افراد نے اپنی اپنی یونین کی نمائندگی کرتے ہوئے جلسے سے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح آج ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار میں بھی سرکاری ملازمین کی جانب سے ایک حتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ایدھی پارک سے ابتداء کرکے پاراچنار پریس کلب پہنچ کر ریلی کے شرکاء نے روڈ کو بلاک کرکے احتجاج شروع کر دیا۔ اس موقع پر سرکاری ملازمین کی متعدد یونینز کے افراد نے اپنی اپنی یونین کی نمائندگی کرتے ہوئے جلسے سے خطاب کیا۔ جن میں ہیڈ ماسٹرز یونین کی جانب سے پرنسپل حاجی مرجان علی اور پرنسپل واجد حسین۔ ٹیچرز یونین کی جانب سے سید زاہد حسین اور سید گلفام حسین، پیرا میڈیکس کی جانب سے سرفراز علی بنگش، کلاس فور یونین کی جانب سے نثار حسین اور دیگر نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 888233

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888233/پاراچنار-سرکاری-ملازمین-کا-اپنے-مطالبات-کے-حق-میں-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org