QR CodeQR Code

الیکشن میں ہارا تو اقتدار آسانی سے منتقل نہیں ہوگا، ٹرمپ کی دھمکی

25 Sep 2020 00:18

پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ انہیں ڈاک کے ذریعے ووٹنگ پر شدید اعتراض ہے۔ یہ طریقہ استعمال ہوا تو ہم دیکھیں گے کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اگر انتخابات میں ناکام ہوا تو اقتدار پُرامن طریقے سے منتقل نہیں ہوگا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ انہیں ڈاک کے ذریعے ووٹنگ پر شدید اعتراض ہے۔ یہ طریقہ استعمال ہوا تو ہم دیکھیں گے کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔ اس صورت اگر 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں شکست ہوئی تو آسانی سے اقتدار منتقل نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کورونا وائرس کے باعث پانچ امریکی ریاستوں کی جانب سے ڈاک کے ذریعے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی سہولت دینے پر مسلسل عدم اعتماد کا اظہار کرتے آرہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طریقے میں انتخابات میں بڑے پیمانے پر جعل سازی ممکن ہے۔ اس سے قبل ٹرمپ نے جولائی میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں "میل ان" ووٹنگ پر شدید تحفظات ہیں، اگر اس پر عمل درآمد ہوا تو وہ انتخابی نتائج تسلیم نہیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 888236

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888236/الیکشن-میں-ہارا-اقتدار-ا-سانی-سے-منتقل-نہیں-ہوگا-ٹرمپ-کی-دھمکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org