0
Friday 25 Sep 2020 01:01

لیہ میں جے یو آئی کے زیراہتمام ناموس صحابہ و اہلبیتؑ ریلی

لیہ میں جے یو آئی کے زیراہتمام ناموس صحابہ و اہلبیتؑ ریلی
اسلام ٹائمز۔ لیہ میں جمعیت علمائے اسلام کے زیراہتمام تحفظ ناموس رسالت، تحفظ صحابہ و اہلبیتؑ ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی میں شہریوں سمیت کارکنان کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ ریلی کی قیادت ضلعی امیر جے یو آئی قاری محمد رمضان نے کی، ریلی شرکاء صحابہ و اہلبیتؑ کے حق میں نعرے لگاتے رہے، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ ملک بھر میں صحابہ کرام اور اہلبیتؑ کی شان میں سرعام گستاخیاں کی جارہی ہیں، مگر ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے، مسلمان آقا کی ذات، صحابہ و اہلبیتؑ کی شان کا تحفظ کرنا جانتے ہیں۔

ریلی شرکا سے خطاب کرتے ہوئے امیر جمعیت علمائے اسلام ضلع لیہ قاری محمد رمضان نے کہا کہ صحابہ و اہلبیتؑ کی شان میں گستاخی کرنے والے افراد کے خلاف قانون سازی کرکے ان کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں، ریلی سے اللہ نواز سرگانی، قاری عبدالغفور، مولانا ضیا الرحمان سمیت دیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کیا، مظاہرین نے مشترکہ طور پر مطالبہ کیا کہ حکومت گستاخی کرنے والے افراد کو سزا دے اور قانون سازی کرکے اسلامی ملک میں صحابہ و اہلبیتؑ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو پھانسی دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 888245
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش