QR CodeQR Code

ہنگو، شہریار آفریدی، ساجد طوری اور خیال زمان کی شہدائے کوہاٹ کی تعزیت کیلئے آمد

25 Sep 2020 01:12

پارلیمانی وفد نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ بے گناہ افراد کا قتل قابل مذمت ہے، کسی کو بھی علاقہ کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت شہریار خان آفریدی، پاراچنار سے رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری اور ہنگو سے ایم این اے خیال زمان کوہاٹ میں تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے قیصر عباس، سید ارتضیٰ حسین اور سید میر حسن جان کی تعزیت کیلئے ہنگو کے علاقہ ابراہیم زئی آئے۔ اس موقع پر شہدائے کے لواحقین سمیت شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی اور وحدت کونسل کے رہنماء علامہ سید عبدالحسین الحسینی سمیت دیگر علماء و عمائدین بھی موجود تھے۔ پارلیمانی وفد نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر شہریار آفریدی، ساجد طوری اور خیال زمان کا کہنا تھا کہ بے گناہ افراد کا قتل قابل مذمت ہے، کسی کو بھی علاقہ کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ حکومت پائیدار قیام امن کیلئے اپنی بھرپور کوشش کر رہی ہے، تاہم اس کیلئے خواص اور عوام کا تعاون درکار ہے۔


خبر کا کوڈ: 888247

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888247/ہنگو-شہریار-ا-فریدی-ساجد-طوری-اور-خیال-زمان-کی-شہدائے-کوہاٹ-تعزیت-کیلئے-ا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org