0
Friday 25 Sep 2020 02:24

مساجد و مدارس کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، ہم FATF بل کو مسترد کرتے ہیں، حامد سعید کاظمی 

مساجد و مدارس کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، ہم FATF بل کو مسترد کرتے ہیں، حامد سعید کاظمی 
اسلام ٹائمز۔ قاری محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ حکومت نے ایک ماہ کے اندر گستاخان صحابہ و اہل بیت کے خلاف قانون سازی کی یقین دہانی کرائی ہے، اگر یہ قانون سازی نہ کی گئی تو ہم تحریک کا راستہ نہیں روک سکیں گے، ہمارے اجتماعات پرامن اور جمہور کی آواز ہیں۔ ملتان کا اجتماع ملک بھر میں ہونے والے تمام اجتماعات سے بڑا ہے اور ہم شہر اولیائے کرام سے یہ آواز بلند کر رہے ہیں، کیونکہ ہمیں ہمارا دین صحابہ کے واسطے سے ملا ہے۔ دو تین روز قبل ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں جہاں مفتی منیب الرحمن، علامہ ساجد میر، مفتی تقی عثمانی بھی موجود تھے، میں نے واضح طور پر کہا کہ ہمیں پاکستان کا امن اور سلامتی اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے، لیکن ہم صحابہ کرام کی عزت و ناموس کی قیمت پر امن کو قربان نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ خوشاب اور لاہور میں گستاخی کے واقعات ہوئے، جو 73 سال میں کسی کو ایسی جرات نہیں ہوئی تھی، جو اب ہو رہی ہے، ہم مجبوراً سڑکوں پر آئے ہیں۔

میں علامہ حامد سعید کاظمی کی اس تجویز سے اتفاق کرتا ہوں کہ گستاخوں کی زبان کاٹ دی جائے، گستاخی کے واقعات اندرونی سازش ہے یا بیرونی، گستاخوں کیخلاف کاروائی کی جائے اور فوری طور پر قومی اسمبلی سے بل منظور کرایا جائے، تاکہ ملک کا امن بحال رہے۔ ہم نے آج تک نہ تو فرقہ واریت کو ہوا دی ہے اور نہ گولی چلائی اور نہ گالی دی ہے کیونکہ ہم دلیل والے ہیں، نہ کسی کی توہین کرتے ہیں اور نہ برداشت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مساجد و مدارس کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ہم FATF بل کو مسترد کرتے ہیں اور محکمہ اوقاف میں نئی شرائط عائد کرنے کو قبول نہیں کریں گے۔ میڈیا کی آواز کو نہ دبایا جائے، افواج پاکستان نے جو قربانیاں دیں، انہیں بھی فراموش نہیں کرسکتے۔ اہل سنت کا اتحاد انقلاب کی نوید ثابت ہوگا اور منکرین صحابہ اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

 علامہ حامد سعید کاظمی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اگر زیادتی کے ملزموں کو نشان عبرت بنا سکتے ہیں تو توہین صحابہ و اہل بیت کے مرتکب افراد کی زبان کاٹنے کا قانون پاس کیا جائے۔ وزیراعظم کو چاہیئے کہ اگر وہ اولیاء اللہ سے محبت اور مدینے کی ریاست کا دعویٰ کرتے ہیں تو اس کی لاج رکھیں۔ ہم گستاخان کو ان کے انجام تک پہنچانے کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اتحاد اہل سنت ان شاء اللہ پولنگ تک بھی جائے گا اور ہماری بھرپور جدوجہد جاری رہے گی، ہم پاکستان اور صحابہ و اہل بیت کیخلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ 

جمعیت علمائے پاکستان کے راہنماء قاری زوار بہادر نے کہا کہ ہم پاکستان میں نظام مصطفیٰ (ص) کا نفاذ اور فرقہ واریت کا خاتمہ چاہتے ہیں، سیکولر قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے، مساجد و مدارس پر منی لانڈرنگ کا الزام مسترد کرتے ہیں۔ علامہ محمد فاروق خان سعیدی نے کہا کہ ہماری تحریک چل پڑی ہے، ربیع الاول کے پورے مہینے کو عظمت عظمت صحابہ و اہل بیت کے طور پر منائیں گے۔ علامہ زبیر صدیقی نے کہا کہ ہمارا اجتماع پرامن ہے اور گستاخی کرنے والوں کیخلاف تحریک جاری رہے گی۔ محمد ایوب مغل اور میاں آصف محمود اخوانی نے کہا کہ صحابہ و اہل بیت کی گستاخی کرنے والوں کیلئے یہاں کوئی جگہ نہیں، اگر گستاخوں کیخلاف کارروائی کا قانون پاس نہ کیا گیا تو ارکان اسمبلی کا گھیراو کیا جائے گا۔ اجتماع سے خطاب میں جامعہ فاروقیہ کراچی کے مہتمم ڈاکٹر محمد عادل خان نے کہا کہ عمران خان سیاسی لیڈروں کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں، ناموس رسالت (ص)، عظمت صحابہ و اہل بیت کیخلاف توہین کرنے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے کیوں خاموش ہیں۔
خبر کا کوڈ : 888252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش