QR CodeQR Code

تحفظ ناموس رسالت و عظمت صحابہ و اہلیبیت کے نام پر

ملتان میں نکالی جانیوالی ریلی میں شیعہ کافر کے نعرے اور سپاہ صحابہ کا پرچم نمایاں 

25 Sep 2020 02:45

اسلام ٹائمز کو موصولہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چوک گھنٹہ میں ایک جتھہ شیعہ کافر کے نعرے لگا رہا ہے، جبکہ پولیس اور سکیورٹی اداروں کے افراد بھی موجود ہیں، علاوہ ازیں مذکورہ ریلی میں کالعدم سپاہ صحابہ کے جھنڈے بھی نمایاں نظر آئے۔


اسلام ٹائمز۔ اتحاد اہلسنت پاکستان کے پلیٹ فارم سے منعقدہ ''تحفظ ناموس رسالت و عظمت صحابہ واہلیبیت'' ریلی میں ایک بار اہل تشیع کی تکفیر کے نعرے لگائے گئے، قائدین کی جانب سے اسٹیج سے مسلسل روکے جانے کے باوجود عوام کی جانب سے شیعہ کافر کے نعرے لگائے گئے، اسلام ٹائمز کو موصولہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چوک گھنٹہ میں ایک جتھہ شیعہ کافر کے نعرے لگا رہا ہے، جبکہ پولیس اور سکیورٹی اداروں کے افراد بھی موجود ہیں، علاوہ ازیں مذکورہ ریلی میں کالعدم سپاہ صحابہ کے جھنڈے بھی نمایاں نظر آئے، حالانکہ ریلی کے منتظمین کی جانب سے کسی بھی جماعت کے پرچم لانے پر پابندی عائد کی گئی تھی، لیکن اس کے باوجود بھی کالعدم جماعت کے پرچم اور شیعہ تکفیر کے نعرے منظم اور مضبوط سازش کا شاخسانہ نظر آتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 888253

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888253/ملتان-میں-نکالی-جانیوالی-ریلی-شیعہ-کافر-کے-نعرے-اور-سپاہ-صحابہ-کا-پرچم-نمایاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org