QR CodeQR Code

پاک فوج کی رحیم یارخان اور صالح پٹ میں تربیتی مشقیں

25 Sep 2020 11:05

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے رحیم یار خان اور صالح پٹ میں ہونے والی ان مشقوں کا معائنہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کی جانب سے رحیم یار خان اور صالح پٹ میں فوجی تربیتی مشقیں جاری ہیں۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے رحیم یار خان اور صالح پٹ میں ہونے والی ان مشقوں کا معائنہ کیا۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی معیار کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہےکہ فوجی مشقوں میں کراچی اور پنوں عاقل گیریژن کے جوان حصہ لے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 888294

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888294/پاک-فوج-کی-رحیم-یارخان-اور-صالح-پٹ-میں-تربیتی-مشقیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org