QR CodeQR Code

جرمنی کی عدالت نے اذان پر پابندی کی درخواست مسترد کر دی

25 Sep 2020 11:11

مقامی شہریوں نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ مسجد میں موذن کی طرف سے اذان پر پابندی لگائی جائے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ہر شہری کو معلوم ہونا چاہیے کہ دوسروں کے بھی حقوق ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جرمنی کی عدالت نے مسجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی کی درخواست مسترد کر دی۔ مقامی شہریوں نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ مسجد میں موذن کی طرف سے اذان پر پابندی لگائی جائے جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مسجد میں جمعہ کی اذان سمیت دیگر مقررہ اوقات میں اذان پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔عدالت کا کہنا تھا کہ ہر شہری کو معلوم ہونا چاہیے کہ دوسروں کے بھی حقوق ہیں۔


خبر کا کوڈ: 888295

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888295/جرمنی-کی-عدالت-نے-اذان-پر-پابندی-درخواست-مسترد-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org