QR CodeQR Code

بلوچستان میں لیویز کی کارروائی، بھارتی اور روسی ساختہ اسلحہ برآمد

25 Sep 2020 12:02

ڈپٹی کمشنر کوہلو نصیراللہ شیخ کے مطابق لیویز فورس کی تالاب کے علاقے میں کارروائی کے دوران تخریب کاروں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ کوہلو میں لیویز کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھارتی اور روسی ساختہ اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کوہلو نصیراللہ شیخ کے مطابق لیویز فورس کی تالاب کے علاقے میں کارروائی کے دوران تخریب کاروں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا اور برآمد ہونے والا اسلحہ و بارود بھارتی اور روسی ساختہ ہے۔ لیویز کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں 7 ریموٹ کنٹرول بم، 4 رائفل، 1400راوٴنڈز، 2 اینٹی ٹینک مین، 4 ٹائم بم، 10اینٹی پرسن بم، 8 ہینڈ گرنیڈ، 82 ماٹر گولے  اور دیگر اسلحہ شامل ہے۔


خبر کا کوڈ: 888301

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888301/بلوچستان-میں-لیویز-کی-کارروائی-بھارتی-اور-روسی-ساختہ-اسلحہ-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org