QR CodeQR Code

جی بی کے مختلف محکموں میں 1500 پوسٹوں کی منظوری

25 Sep 2020 12:01

اسامیوں میں نان ڈویلپمنٹ 451 ریگولر پوسٹیں جبکہ پروجیکٹ سمیت 1049 دیگر پوسٹیں شامل ہیں۔ محکمہ فنانس کے ذرائع کے مطابق ایک ہزار کے قریب مختلف پراجیکٹ پر کام کرنے والے ملازمین بھی مستقل ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ فنانس گلگت بلتستان نے جی بی کے مختلف محکموں میں 1500 پوسٹوں کی باقاعدہ منظوری دیدی۔ اسامیوں میں نان ڈویلپمنٹ 451 ریگولر پوسٹیں جبکہ پروجیکٹ سمیت 1049 دیگر پوسٹیں شامل ہیں۔ محکمہ فنانس کے ذرائع کے مطابق ایک ہزار کے قریب مختلف پراجیکٹ پر کام کرنے والے ملازمین بھی مستقل ہوں گے۔ ان تمام پوسٹوں کی وفاق کی جانب سے پہلے ہی منظوری دی جا چکی تھی تاہم اب صوبائی محکمہ فنانس نے تمام پوسٹوں کی باقاعدہ منظوری دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ان تمام پوسٹوں پر الیکشن کے بعد بھرتیاں ہونگی کیونکہ اس وقت الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے بھرتیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے نون لیگ کی حکومت ختم ہونے سے دو ماہ پہلے ہی جی بی میں ہر قسم کی بھرتیوں اور ترقیاتی پراجیکٹس پر پابندی عائد کی تھی۔ الیکشن کمیشن کا موقف تھا کہ بھرتیوں اور ترقیاتی پراجیکٹس کو انتخابی مہم میں استعمال کیے جانے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق عام انتخابات کے بعد ان تمام پوسٹوں پر بھرتیاں عمل میں لائی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 888302

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888302/جی-بی-کے-مختلف-محکموں-میں-1500-پوسٹوں-کی-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org