0
Friday 25 Sep 2020 11:59

کراچی، گلستان جوہر میں پولیس مقابلے کے دوران ایڈیشنل ایس ایچ او شہید

کراچی، گلستان جوہر میں پولیس مقابلے کے دوران ایڈیشنل ایس ایچ او شہید
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں ہونے والے پولیس مقابلے میں پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کے دو طرفہ تبادلے میں سب انسپکٹر شہید ہوگیا۔ ایس ایس پی شرقی ساجد سدوزئی کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس مقابلہ کے دوران پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا دو طرفہ تبادلہ ہوا، اور ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکڑ شہید ہوگیا۔ ساجد سدوزئی نے بتایا کہ شہید پولیس اہلکار کی شناخت سب انسپکٹر رحیم خان کے نام سے ہوئی ہے، جو تھانہ گلستان جوہر میں ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات تھا۔ جائے وقوعہ پر ابھی بھی فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور پولیس کی مزید بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 888303
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش