QR CodeQR Code

کراچی، گلستان جوہر میں پولیس مقابلے کے دوران ایڈیشنل ایس ایچ او شہید

25 Sep 2020 11:59

شہید پولیس اہلکار کی شناخت سب انسپکٹر رحیم خان کے نام سے ہوئی ہے، جو تھانہ گلستان جوہر میں ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات تھا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں ہونے والے پولیس مقابلے میں پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کے دو طرفہ تبادلے میں سب انسپکٹر شہید ہوگیا۔ ایس ایس پی شرقی ساجد سدوزئی کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس مقابلہ کے دوران پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا دو طرفہ تبادلہ ہوا، اور ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکڑ شہید ہوگیا۔ ساجد سدوزئی نے بتایا کہ شہید پولیس اہلکار کی شناخت سب انسپکٹر رحیم خان کے نام سے ہوئی ہے، جو تھانہ گلستان جوہر میں ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات تھا۔ جائے وقوعہ پر ابھی بھی فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور پولیس کی مزید بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 888303

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888303/کراچی-گلستان-جوہر-میں-پولیس-مقابلے-کے-دوران-ایڈیشنل-ایس-ایچ-او-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org