QR CodeQR Code

حساس مقامات پر تعینات ایس پی یو کے اہلکاروں پر موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی

25 Sep 2020 12:35

ذرائع کے مطابق ایس پی یو کے اہلکاروں کے اسمارٹ فون پر پابندی کا مراسلہ ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے جاری کیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حساس مقامات اور قونصل خانوں پر تعینات اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکار اسمارٹ فون استعمال نہیں کریں گے اور یہ پابندی سکیورٹی خدشات کے پیش نظرلگائی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حساس مقامات اور قونصلیٹس پر تعینات سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکاروں کو موبائل فون استعمال کرنے سے منع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایس پی یو کے اہلکاروں کے اسمارٹ فون پر پابندی کا مراسلہ ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے جاری کیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حساس مقامات اور قونصل خانوں پر تعینات سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکار اسمارٹ فون استعمال نہیں کریں گے اور یہ پابندی سکیورٹی خدشات کے پیش نظرلگائی گئی ہے۔ تاہم ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 888305

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888305/حساس-مقامات-پر-تعینات-ایس-پی-یو-کے-اہلکاروں-موبائل-فون-استعمال-کرنے-پابندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org