0
Friday 25 Sep 2020 12:48

عمران نیب کے ذریعے شہباز شریف کو کیوں گرفتار کرانا چاہتے ہیں

عمران نیب کے ذریعے شہباز شریف کو کیوں گرفتار کرانا چاہتے ہیں
اسلام ٹائمز۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان ملک پر مسلط ہیں، 2018ء کے آر ٹی ایس کو بٹھانے کا تسلسل جاری ہے، گلگت بلتستان کے انتخابات آ رہے ہیں، یہ شہباز شریف کو گرفتار کرانا چاہتے ہیں۔ ترجمان مسلم لیگ نواز مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شہباز شریف کیخلاف دی جانیوالی درخواست میں بھی جعلسازی کی گئی، شہباز شریف کیخلاف 58 والیم پر مشتمل ریفرنس دائر کیا گیا، 58 والیم اور 110 گواہوں کے بیانات میں ایک لفظ شہباز شریف کیخلاف نہیں، شہباز شریف 60 دن نیب کے عقوبت خانے میں تھے، شہباز شریف کیخلاف ریفرنس دائر ہو چکا، اب گرفتاری کیوں ضروری ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا ایک نالائق اور کرپٹ ٹولہ پاکستان پر مسلط کیا گیا، یہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی کرنا چاہتے ہیں، چیئرمین نیب کو مالم جبہ، بلین ٹری سونامی، آٹا چوری کا رنگ لیڈر نظر نہیں آتا، عمران خان نیب کے ذریعے شہباز شریف کو کیوں گرفتار کرانا چاہتے ہیں؟ قانون کا قتل کر کے اپنی مرضی کے مطابق استعمال کیا گیا، شہباز شریف اے پی سی کے ہر فیصلے پر عملدرآمد کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 888309
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش