QR CodeQR Code

لاہور پولیس نے 911 سابق فوجی کنٹریکٹ پر دوبارہ پولیس فورس میں بھرتی کر لئے

25 Sep 2020 13:43

لاہور پولیس کی جانب سے 12 سو فوجی اہلکاروں کو سابقہ دورِ حکومت میں کنٹریکٹ پر بھرتی کیا تھا، لیکن چند ماہ قبل ان اہلکاروں کو لاہور پولیس نے کنٹریکٹ بحال نہ کرتے ہوئے نوکریوں سے فارغ کر دیا تھا۔ سابقہ فوجیوں نے عدالت سے پولیس کے فیصلے کے چیلنج کیا، جس پر عدالت نے انہیں ریلیف دے کر پھر سے بھرتی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔


اسلام ٹائمز، سابقہ فوجی ایک بار پھر لاہور پولیس کا حصہ بن گئے۔ لاہور پولیس نے 911 سابق فوجی کنٹریکٹ پر دوبارہ پولیس فورس میں بھرتی کر لیے۔ لاہور پولیس کی جانب سے 12 سو فوجی اہلکاروں کو سابقہ دورِ حکومت میں کنٹریکٹ پر بھرتی کیا تھا، لیکن چند ماہ قبل ان اہلکاروں کو لاہور پولیس نے کنٹریکٹ بحال نہ کرتے ہوئے نوکریوں سے فارغ کر دیا تھا۔ سابقہ فوجیوں نے عدالت سے پولیس کے فیصلے کے چیلنج کیا، جس پر عدالت نے انہیں ریلیف دے کر پھر سے بھرتی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ عدالتی احکامات کے بعد دوبارہ لاہور پولیس نے سابقہ 911 فوجیوں کو بھرتی کر لیا ہے۔ سابقہ فوجیوں کو لاہور پولیس نے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا ہے، جن کو پولیس لائن میں رپورٹ کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 888317

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888317/لاہور-پولیس-نے-911-سابق-فوجی-کنٹریکٹ-پر-دوبارہ-فورس-میں-بھرتی-کر-لئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org