QR CodeQR Code

عوام کی مرضی کے بغیر کراچی صوبے کا مطالبہ قبول نہیں ہوگا، خرم شیر زمان

25 Sep 2020 14:34

ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کراچی سندھ کے 6 کروڑ لوگوں کے سر کا تاج ہے، بٹوارے کی باتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے مترادف ہے، لاشیں گرانے اور صوبے کی باتیں قابل مذمت ہیں، کراچی نے ہمیشہ انتشار کی سیاست کو رد کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے ایم کیو ایم رہنماؤں کے بیان پر کہا ہے کہ لاشیں گرانے اور صوبے کی باتیں قابل مذمت ہیں، کراچی نے ہمیشہ انتشار کی سیاست کو رد کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار خرم شیر زمان نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی سندھ کے 6 کروڑ لوگوں کے سر کا تاج ہے، بٹوارے کی باتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے مترادف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاشیں گرانے اور صوبے کی باتیں قابل مذمت ہیں، کراچی نے ہمیشہ انتشار کی سیاست کو رد کیا ہے۔ خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف صوبے سندھ کی بہتری اور ترقی چاہتی ہے، عوام کی مرضی کے بغیر اس قسم کا مطالبہ قبول نہیں ہوگا۔ پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم قیادت صوبے کی بجائے شہر کی ترقی پر توجہ مرکوز کرے، تحریک انصاف سندھ کی تقسیم کے خلاف ہر سازش کو رد کریگی۔


خبر کا کوڈ: 888331

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888331/عوام-کی-مرضی-کے-بغیر-کراچی-صوبے-کا-مطالبہ-قبول-نہیں-ہوگا-خرم-شیر-زمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org