QR CodeQR Code

ہم بچوں کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے، سعید غنی

25 Sep 2020 14:49

کراچی کے مختلف نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کے اچانک دورے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ہم بچوں کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔


اسلام تائمز۔ وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ ہم بچوں کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی شہر کے مختلف نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کے اچانک دورے پر پہنچے۔ صوبائی وزیر نے ان اسکول کے منتظمین کو مکمل ایس او پیز کے نفاذ کو یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 28 ستمبر کو جب تمام کلاسز کا آغاز ہوگا اس وقت کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کی جائیں، اگر بچے زیادہ ہوں تو کلاسز کو شفٹوں یا متبادل دنوں میں لی جائیں۔ سعید غنی نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ہم بچوں کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 888335

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888335/ہم-بچوں-کی-صحت-پر-کسی-قسم-کا-سمجھوتہ-نہیں-کریں-گے-سعید-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org