QR CodeQR Code

خدا کی قسم تمہارے فوجیوں کی ناک رگڑ کر رکھ دینگے، امریکہ کو کتائب حزب اللہ کا انتباہ

25 Sep 2020 18:48

ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے ایک پیغام میں کتائب حزب اللہ کے سکیورٹی کمانڈر ابوعلی العسکری نے امریکی وزیر خارجہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ خدا کی قسم! تم مزاحمتی فورسز کی یاد کو بھلا سکتے ہو اور نہ ہی انکے ارادوں کو کمزور کر سکتے ہو جبکہ تمہاری دھمکیاں اور ہرزہ سرائیاں خود تمہاری اور تمہارے آقاؤں کیطرف ہی لوٹنے والی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس کتائب حزب اللہ نے عراق کے اندر غیر قانونی عسکری موجودگی پر امریکہ کو ایک مرتبہ پھر متنبہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کتائب حزب اللہ کے سکیورٹی کمانڈر ابوعلی العسکری نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ دھونس دھاندلی اور دھمکیوں کے عادی بیوقوف (امریکی وزیر خارجہ مائیک) پمپیو کو ہمارا جواب یہ ہے کہ خوب مکر و فریب سے کام لے لو، پوری کوشش کرلو اور اپنی دشمنی اور معاندانہ اقدامات کی حدیں پھلانگ جاؤ لیکن خدا کی قسم! تم مزاحمتی فورسز کی یاد کو بھلا سکتے ہو اور نہ ہی ان کے ارادوں کو کمزور کر سکتے ہو جبکہ تمہاری دھمکیاں اور ہرزہ سرائیاں خود تمہاری اور تمہارے آقاؤں کی طرف ہی لوٹنے والی ہیں۔ ابوعلی العسکری نے امریکی وزیر خارجہ کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ یہ بات تم اچھی طرح جانتے ہو کہ ایسے مرد موجود ہیں جن کے دل فولاد کے جیسے مستحکم ہیں اور جو تمہاری اور تمہارے فوجیوں کی ناک رگڑ کر رکھ دیں گے۔ انہوں نے لکھا کہ تب تم دیکھو گے کہ ذرہ برابر رعایت نہیں دی جائے گی، جیسا کہ آج تم خود کہہ رہے ہو۔


خبر کا کوڈ: 888369

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888369/خدا-کی-قسم-تمہارے-فوجیوں-ناک-رگڑ-کر-رکھ-دینگے-امریکہ-کو-کتائب-حزب-اللہ-کا-انتباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org