QR CodeQR Code

بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے علیحدگی ایم کیو ایم کا ڈرامہ ہے، سعید غنی

25 Sep 2020 19:46

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ مختلف لسانی اکائیوں کو لڑانے کی باتیں اگر عامرخان کرے، خواجہ اظہار کرے، ہمارے لئے الطاف حسین ہے، کراچی کے لوگوں نے متحدہ کے جلسے کو ناکام کیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم سندھ غنی نے ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے علیحدگی ایم کیو ایم کا ڈرامہ ہے، جان بچانے کیلئے الطاف حسین کو برا کہنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورا زور لگانے کے باوجود ایم کیو ایم چند ہزار لوگ نکال سکی، جتنی لاشیں گرنی ہے کی باتوں سے ثابت ہوگیا کہ ایم کیو ایم فاشسٹ تنظیم ہے، یہ بھی کہہ دیا کہ 22 اگست والی ایم کیو ایم چاہیئے یا 23 اگست والی نام نہاد تنظیم کے دل و دماغ میں بانی ایم کیو ایم کی شخصیت ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ مختلف لسانی اکائیوں کو لڑانے کی باتیں اگر عامرخان کرے، خواجہ اظہار کرے، ہمارے لئے الطاف حسین ہے، کراچی کے لوگوں نے متحدہ کے جلسے کو ناکام کیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ٹنکی گراؤنڈ میں جلسہ کیا، بعد میں ایم کیو ایم نے بھی کیا جو دس گنا کم جلسی تھی، پیپلز پارٹی بھی محبتوں کو پروان چڑھانے کے لئے جلسہ کریگی، ہم نفرتوں کی سیاست کی مذمت کرتے ہیں، مردم شماری پر سندھ یک زبان ہے، مگر ایم کیو ایم وفاقی حکومت کی باندی بنی ہوئی ہے، ایم کیو ایم والے اب کرائے پر لوگ ڈھونڈتے ہیں لیکن وہ بھی نہیں ملتے، متحدہ قومی موومنٹ والے کراچی کی فکر چھوڑیں، بتائیں رحمان بھولا کون ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ متحدہ رہنما آج بھی بانی ایم کیو ایم کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، متحدہ 22 اگست سے آگے نکل کر پاکستان زندہ باد کی طرف بڑھے۔


خبر کا کوڈ: 888378

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888378/بانی-ایم-کیو-کی-سیاست-سے-علیحدگی-کا-ڈرامہ-ہے-سعید-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org