QR CodeQR Code

بابر قادری قتل کی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، آئی جی کشمیر

25 Sep 2020 20:33

انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار کے مطابق بابر قادری کو گولیاں مارنے کے بعد دونوں افراد نے ہوا میں بھی گولیاں چلائیں اور جائے مقام سے فرار ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے جمعہ کو بتایا کہ ایڈوکیٹ بابر قادری کے قتل کی تحقیقات کے لئے پولیس کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی ایس پی حضرت بل کررہے ہیں۔ معروف وکیل بابر قادری کو گذشتہ شام اُن کے گھر واقع حول سرینگر میں نامعلوم بندوق برداروں نے نزدیک سے گولیاں مار کر جاں بحق کیا۔ آئی جی کشمیر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ دو ماسک لگائے افراد ہاتھوں میں فائلیں لئے کسی کیس کو لیکر بات کرنے کے بہانے بابر قادری کے گھر پہنچے اور انہوں نے بابر قادری پر پستول سے گولیاں چلاکر اُنہیں جاں بحق کیا۔ آئی جی کشمیر کے مطابق بابر قادری کو گولیاں مارنے کے بعد دونوں افراد نے ہوا میں بھی گولیاں چلائیں اور جائے مقام سے فرار ہوئے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تحقیقاتی ٹیم جلدی کسی اہم نتیجے پر پہنچ سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 888389

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888389/بابر-قادری-قتل-کی-تحقیقات-کیلئے-خصوصی-ٹیم-تشکیل-دی-گئی-آئی-جی-کشمیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org