QR CodeQR Code

بنوں میں پولیو ٹیم پر حملے کے واقعہ پر ڈاکٹر تنظیمیں سراپا احتجاج

25 Sep 2020 21:01

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت ہیلتھ ملازمین کے تخفظ کیلئے سکیورٹی ایکٹ 2017 فی الفور اسمبلی سے پاس کرائے، وزیر صحت، چیف سیکرٹری، آئی جی خیبر پختونخوا بنوں اور وزیرستان میں پولیو کے دوران ہیلتھ ملازمین پر پر تشدد واقعات کا نوٹس لیں۔


اسلام ٹائمز۔ بنوں میں لیڈی ہیلتھ ورکر اور پولیو ٹیم پر حملے و تشدد کے واقعہ پر ڈاکٹر تنظیمیں سراپا احتجاج بن گئیں۔ بنوں کی یونین کونسل داود شاہ میں پیش آنے والے واقعہ سے متعلق پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بنوں کی انتظامیہ پولیو مہم میں ڈیوٹی کرنے والے ہیلتھ ورکرز اور خواتین لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تخفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہے، دو دن پہلے بھی بنوں میں ایک لیڈی ہیلتھ ورکر کو پولیو کی ڈیوٹی کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت ہیلتھ ملازمین کے تخفظ کیلئے سکیورٹی ایکٹ 2017 فی الفور اسمبلی سے پاس کرائے، وزیر صحت، چیف سیکرٹری، آئی جی خیبر پختونخوا بنوں اور وزیرستان میں پولیو کے دوران ہیلتھ ملازمین پر پر تشدد واقعات کا نوٹس لیں اور ذمہ داروں کے خلاف دہشت گردی کے تحت مقدمات درج کیا جائیں۔ بصورت دیگر پولیو مہم سے مکمل بائیکاٹ کریں گے، پولیو مہم کے دوران شہید کی گئی لیڈی ہیلتھ ورکر کو ایک کروڑ روپے شہید پیکیج دیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 888390

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888390/بنوں-میں-پولیو-ٹیم-پر-حملے-کے-واقعہ-ڈاکٹر-تنظیمیں-سراپا-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org