QR CodeQR Code

لیہ میں مسیحی خاندان کے چھ افراد نے اسلام قبول کرلیا

25 Sep 2020 22:24

اعظم جامع مسجد چوک اعظم میں مولانا محبوب الحسن گولڑوی نے خطبہ جمعہ کے دوران کلمہ پڑھایا۔ شہریوں نے نو مسلم خاندان کا پرتپاک استقبال کیا اور پرجوش انداز میں انہیں مبارکباد پیش کی۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع لیہ میں مسیحی خاندان کے چھ افراد نے دین میبن اسلام قبول کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لیہ کے علاقہ چوک اعظم کے رہائشی عیسائی خاندان کے 6 افراد اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اور مقامی لوگوں کی کاوشوں سے دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے ہیں۔ اعظم جامع مسجد چوک اعظم میں مولانا محبوب الحسن گولڑوی نے خطبہ جمعہ کے دوران کلمہ پڑھایا۔ شہریوں نے نو مسلم خاندان کا پرتپاک استقبال کیا اور پرجوش انداز میں انہیں مبارکباد پیش کی۔ جمعہ نماز کی ادائیگی کے بعد نومسلم خاندان کی ثابت قدمی اور کاوش کرنے والے افراد کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی، واضح رہے کہ نو مسلم خاندان میں ایک مرد، ایک خاتون، دو بچے اور دو بچیاں شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 888416

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888416/لیہ-میں-مسیحی-خاندان-کے-چھ-افراد-نے-اسلام-قبول-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org