QR CodeQR Code

کوہاٹ میں قیام امن کیلئے پولیس اور پاک فوج کا مشترکہ فلیگ مارچ

25 Sep 2020 22:53

فلیگ مارچ شہر کے وسط میں واقع کچہری چوک سے شروع ہوکر فورٹ روڈ اور کوہاٹ ہنگو ٹل پارا چنار شاہراہ سے ہوتا ہوا شہداء چوک پر اختتام پزیر ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ شہر میں امان و امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس اور پاک فوج کے مشترکہ دستوں نے فلیگ مارچ کیا، مشترکہ فلیگ مارچ کی قیادت ایس پی آپریشنز کوہاٹ طاہر اقبال اور ڈی ایس پی صدر صنوبر شاہ کر رہے تھے۔ شہر میں سیکیورٹی کو فول پروف بنانے اور فورس کو آشکارہ کرنے کیلئے ضلع بھر کی شاہراہوں پر مشترکہ فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا، جسمیں ٹریفک وارڈنز کی موبائل و رائیڈرز اور کیو آر ایف سکواڈ کے علاوہ بھاری مشین گنوں سے لیس پولیس و ایلیٹ فورس اور پاک فوج کی گاڑیوں نے بھرپور حصہ لیا۔ فلیگ مارچ شہر کے وسط میں واقع کچہری چوک سے شروع ہوکر فورٹ روڈ اور کوہاٹ ہنگو ٹل پارا چنار شاہراہ سے ہوتا ہوا شہداء چوک پر اختتام پزیر ہوا۔


خبر کا کوڈ: 888418

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888418/کوہاٹ-میں-قیام-امن-کیلئے-پولیس-اور-پاک-فوج-کا-مشترکہ-فلیگ-مارچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org