0
Friday 25 Sep 2020 22:47

ملتان، شیعہ مخالف نعرے اور کالعدم جماعت کے جھنڈے ملتان مارچ کی اصلیت ہے، علامہ اقتدار نقوی 

ملتان، شیعہ مخالف نعرے اور کالعدم جماعت کے جھنڈے ملتان مارچ کی اصلیت ہے، علامہ اقتدار نقوی 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے گزشتہ روز ملتان میں ہونے والے ''تحفظ ناموس رسالت و عظمت صحابہ و اہلیبیت مارچ'' کے حوالے سے اپنے ردعمل میں کہا کہ مارچ عوامی نہیں تھا بلکہ کراچی اور اسلام آباد کی طرز پر مدارس کے طلباء اور مولوی اکٹھے کیے گئے تھے، ملتان اور جنوبی پنجاب کی عوام کسی تفرقہ کی حامی نہیں ہے اس لیے اہلسنت عوام نے اس نام نہاد مارچ کو مسترد کردیا، علامہ اقتدار نقوی نے مزید کہا کہ ریلی میں نفرت آنگیز گفتگو کے ساتھ ساتھ شیعہ تکفیر کے نعروں نے اس کی اصلیت دکھا دی  الحمداللہ شیعہ سنی متحد ہیں اور آپس میں متحد رہیں گے، چند شرپسند عناصر مخصوص ایجنڈے کے تحت ملک میں خانہ جنگی کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں، اُنہوں نے کہا کہ اس ملک میں تکفیریوں کے لیے کوئی جگہ نہیں، یہ ملک عاشقان اہلیبیت اور صحابہ کا ہے، انشاءاللہ دشمن اپنی چالوں میں ناکام و نامراد ہوگا۔ 
خبر کا کوڈ : 888425
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش