0
Friday 25 Sep 2020 23:05

سکردو میں جنسی زیادتی کیس کے دو مجرموں کو سزائے موت اور دس دس لاکھ روپے جرمانہ

سکردو میں جنسی زیادتی کیس کے دو مجرموں کو سزائے موت اور دس دس لاکھ روپے جرمانہ
اسلام ٹائمز۔ گلگت کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سکردو جنسی زیادتی کیس کے دو ملزمان کو سزائے موت اور دس دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی، ایک ملزم کو عمر قید اور پانچ لاکھ جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ جمعہ کے روز انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمود الحسن نے سکردو میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم مظفر اور تجمل کو سزائے موت اور دس دس لاکھ روپے جرمانہ جبکہ دوسرے مجرم مبارک کو عمر قید کے ساتھ 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ کیس کو ایک ماہ مدت میں نمٹایا گیا۔ متاثرہ بچوں کی جانب سے ایڈووکیٹ شہباز علی حراموشی اور ایڈووکیٹ مظاہر علی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ سرکار کی جانب سے محب الرحمن نے پبلک پراسکیوٹر کے فرائض سرانجام دیئے۔ مجرمان کیخلاف سٹی تھانہ سکردو میں دہشتگری ایکٹ کے تحت مقدمات درج تھے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مجرمان بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں بلیک میل بھی کرتے رہے، مجرمان کی طرف سے جنسی زیادتی کی 9 ویڈیوز اور دیگر شواہد بھی عدالت میں پیش کیے گئے تھے۔ جرم ثابت ہونے پر عدالت نے سزائے موت اور جرمانے کی سزا سنائی۔
خبر کا کوڈ : 888426
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش