QR CodeQR Code

اگر آج فیئر الیکشن کرا دیئے جائیں تو (ن) لیگ ہی ایک بار پھر اقتدار میں آئیگی، احسن اقبال 

25 Sep 2020 23:27

ملتان میں لیگی رہنمائوں سے ملاقات میں نواز لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے خاتمے کی دعویدار حکومت کاغذی کارروائیوں کی بجائے عملی طور پر اپنی ذمہ داری کو ادا کرے، عوام سمیت صحافتی شعبہ سے وابستہ پسے ہوئے طبقہ کے مسائل کو حقیقی معنوں میں حل کرے۔  


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ (ن) لیگ آج بھی ملک کی بڑی سیاسی جماعت ہے، شیخ رشید جتنا مرضی اپنی پارٹی کو بڑا کہتے رہیں، ان کی پارٹی تانگہ پارٹی ہی رہے گی۔ یوتھ ونگ پارٹی کا ہراول دستہ ہیں، سب کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ طارق رشید اور مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر طارق امیر عباسی سے ملاقات کے دوران کیا۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے خاتمے کی دعویدار حکومت کاغذی کارروائیوں کی بجائے عملی طور پر اپنی ذمہ داری کو ادا کرے اور عوام سمیت صحافتی شعبہ سے وابستہ پسے ہوئے طبقہ کے مسائل کو حقیقی معنوں میں حل کرے، جو آج بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج فیئر الیکشن کرا دیئے جائیں تو (ن) لیگ ہی ایک بار پھر اقتدار پر آئے گی۔


خبر کا کوڈ: 888441

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888441/اگر-آج-فیئر-الیکشن-کرا-دیئے-جائیں-ن-لیگ-ہی-ایک-بار-پھر-اقتدار-میں-آئیگی-احسن-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org