0
Saturday 26 Sep 2020 00:09
ناکام حکومت کو اب گھر جانا ہوگا

موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، پروفیسر ساجد میر

موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، پروفیسر ساجد میر
اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام تر مسائل اسلامی نظام کے نفاذ سے حل ہونگے۔ جتنے بھی نظام آزما لیے جائیں، کسی کے پاس بحرانوں کا حل موجود نہیں ہے۔ پاکستان کے مسائل کے حل کے لیے قیام پاکستان کے مقصد کو پورا کیا جائے۔ مقدس ہستیوں کی اہانت کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، صحابہ کرام ہمارے ایمان کا حصہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل قاری ہدایت اللہ رحمانی سے ملاقات کے دوران کیا۔

اس موقع پر علامہ ساجد میر کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ریاست مدینہ کے نام پر اسلامی نظام اور عوام کے ساتھ جو طرز عمل اختیار کیا جا رہا ہے، وہ انتہائی افسوس ناک ہے، ہم مقدس ہستیوں کے حوالے سے حکومت کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ اس حوالے سے جتنے بھی شرپسند عناصر ہیں، ان کو قرار واقعی سزا دی جائے، تاکہ ملک میں امن امان کی صورتحال برقرار رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، اس ناکام حکومت کو اب گھر جانا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 888448
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش