0
Saturday 26 Sep 2020 00:19

اپوزیشن کا ایجنڈا احتساب سے بچنے کیلئے ریاستی اداروں کو بدنام کرنا ہے، سیف اللہ سدوزئی

اپوزیشن کا ایجنڈا احتساب سے بچنے کیلئے ریاستی اداروں کو بدنام کرنا ہے، سیف اللہ سدوزئی
  اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار سیف اللہ خان سدوزئی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ موجودہ اپوزیشن کا ایجنڈا اپنے آپ کو احتساب کے شکنجے سے بچانے کیلئے ریاستی اداروں کو بدنام کرنا ہے۔ وہ پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے رہنماوں قائم مقام صوبائی صدر میاں نور احمد سہو، چوہدری قمرعباس دھول اور اللہ رکھا سیف ایڈووکیٹ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں ہونیوالی اے پی سی نے اپوزیشن کے ناپاک عزائم سے پردہ اٹھا دیا۔ ملکی عدالتوں سے سزایافتہ مجرم کی تقریر جہاں اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے وہیں گورننس کے منہ پر طمانچہ ہے۔ کیا حکومت ہر سزایافتہ مجرم کو یہ سہولت فراہم کرے گی کہ وہ کسی بھی فورم پر آکر تقرریں کرے اور اداروں کو بدنام کرے۔ دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی لوٹی ہوئی قومی دولت کا حساب دینے کی بجائے حکومت گرانے کی کوششوں میں ہے، مگر عوام اب ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت ڈیل اور ڈھیل کی پالیسی کو چھوڑ کر سخت احتساب کی پالیسی پر عمدرآمد کرے، قوم کی دولت کا لوٹا ہوا ایک ایک پیسہ امانت سمجھ کر واپس لایا جائے اور اس لوٹ مار میں ملوث ہر شخص کو نشان عبرت بنایا جائے۔ اپوزیشن حکومت کے خلاف محاذ قائم کرنے کی بجائے لوٹی ہوئی قومی دولت کا حساب دے اور اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا جواب دے۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاون میں معصوم شہریوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے قاتل قوم کو بیوقوف نہیں بناسکتے، وہ جلد اپنے انجام تک پہنچیں گے۔
خبر کا کوڈ : 888449
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش