0
Saturday 26 Sep 2020 00:43

اپوزیشن آج استعفے دیدے تو الیکشن کرا دوں گا، عمران خان

کسی بھی معاملے پر سمجھوتہ کرسکتا ہوں لیکن این آر او نہیں دونگا
اپوزیشن آج استعفے دیدے تو الیکشن کرا دوں گا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف مایوس ہوچکے ہیں، وہ حکومت اور فوج کے درمیان تاریخی ہم آہنگی کو توڑنا چاہتے ہیں، اپوزیشن کا ایجنڈا حکومت اور فوج کے درمیان لڑائی کرانا ہے، اپوزیشن آج استعفے دیدے تو الیکشن کرا دوں گا۔ وزیراعظم عمران خان نے مختلف ٹی وی چینلز کے ڈائریکٹر نیوز سے ملاقات میں کہا کہ حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، ہمارے کچھ وزیر تجزیہ کار بن کر اون گول کر دیتے ہیں، نواز شریف چاہتے ہیں نہ کھیلوں گا نہ کھیلنے دوں گا، لیکن نواز شریف کھیل سے باہر ہوچکے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر نشر کرنے کی اجازت دینا درست فیصلہ تھا کیونکہ پاکستان میں لوگوں کو اظہار آزادی کا اندازہ نہیں، تاہم نواز شریف کی تقریر بھارت کے بیان کی عکاسی ہے، نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے کچھ بھی کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں نظم و ضبط بنانا ممکن نہیں، ہر جماعت میں اختلاف رائے ہوتا رہتا ہے، میرا ویژن پاکستان ہے، جس کے ہاتھ میں کشکول نہ ہو، کرپشن پر کسی کو بھی این آر او نہیں دوں گا، یوٹرن ہمیشہ ایک مقصد کے لیے ہوتا ہے، میں نے پاکستان میں سب سے زیادہ اسٹریٹ پاور استعمال کی۔ عمران خان نے کہا کہ نون لیگ ہو یا شین لیگ یہ لوگ صرف خاندانی سیاست کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان کو اس لیے ساتھ رکھتے ہیں کیونکہ ان کے پاس لوگ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف مایوس ہوچکے ہیں، وہ حکومت اور فوج کے درمیان تاریخی ہم آہنگی کو توڑنا چاہتے ہیں، اپوزیشن کا ایجنڈا حکومت اور فوج کے درمیان لڑائی کرانا ہے، مجھے اپوزیشن کی پاک فوج سے ہونے والی ملاقاتوں کا علم ہوتا ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ وہ شوگر مافیا سے نمٹ رہے ہیں، ادویات کی قیمتیں بڑھائی ہیں، تاکہ ادویات مارکیٹ میں موجود ہوں، 18 ویں ترمیم میں زرعی شعبہ صوبوں کو دے دیا گیا جو کہ نہیں دینا چاہیئے تھا، 18 ویں ترمیم نے نظام کو فریکچر کر دیا۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان خوش قسمت ملک ہے، چین ہمارا دوست ملک ہے، اچھی بات یہ ہے کہ چین کو پاکستان کی اتنی ضرورت ہے، جتنی پاکستان کو چین کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن آج استعفے دیدے، میں الیکشن کرا دوں گا، میں کسی بھی معاملے پر سمجھوتہ کرسکتا ہوں لیکن این آر او نہیں دوں گا۔
خبر کا کوڈ : 888452
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش