0
Saturday 26 Sep 2020 11:17

مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ نہ تھا نہ کبھی ہو گا، پاکستان

مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ نہ تھا نہ کبھی ہو گا، پاکستان
اسلام ٹائمز۔ جنرل اسمبلی اجلاس میں بھارت کے رائٹ آف رپلائی پر پاکستان مشن کے فرسٹ سیکریٹری ذوالقرنین چھینہ نے کہا کہ کشمیری عوام بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا شکار ہیں۔ بھارتی تسلط میں 70 ہزار سے زائد کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دہشتگرد تنظیموں کی مالی مدد میں ملوث رہا اور تمام ہمسائیوں کے خلاف ریاستی دہشتگردی کا استعمال بھی کیا۔ ذوالقرنین چھینہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ناکام ہو گا، مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ نہ تھا نہ کبھی ہو گا، پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ پاکستانی سفارتکار نے مزید کہا کہ بھارتی ایجنٹ کلبھوشن دہشتگردوں کی معاونت کا اعتراف کر چکا۔ بھارت کی ریاستی دہشتگردی سے اس کے اپنے عوام بھی محفوظ نہیں۔ بھارت کے لیے بہتر ہو گا کہ اپنا گھر ٹھیک کرے۔ ذوالقرنین چھینہ کا جواب میں مزید کہنا تھا کہ بہتر ہو گا کہ بھارت تنازعات کے پرامن حل کی کوشش، برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر علاقائی امن کی جدوجہد کرے۔
خبر کا کوڈ : 888483
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش