0
Saturday 26 Sep 2020 12:38

کے الیکٹرک کو مطلوبہ گیس ملنے کے باوجود کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری

کے الیکٹرک کو مطلوبہ گیس ملنے کے باوجود کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری
اسلام ٹائمز۔ سوئی سدرن گیس کمپنی سے مطلوبہ کوٹہ ملنے کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے گیس کی کمی کو وجہ بتا کر شہر قائد میں 2 سے 12 گھنٹے کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں 2 سے 6 گھنٹے تک بجلی کی بندش جاری ہے۔ لوڈشیڈنگ سے کورنگی، اورنگی، گڈاپ، سُرجانی، ملیر، لانڈھی، لیاقت آباد، نیو کراچی، بلدیہ، کیماڑی کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ علاوہ ازیں ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، ایف بی ایریا، لیاری، صدر، اولڈ سٹی ایریا، میں 6 سے 9 گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے۔ پی ای سی ایچ ایس، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، اسکیم 33 میں 2 سے 6 گھنٹے دورانیے کی لوڈشیڈںگ ہو رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 888511
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش