QR CodeQR Code

عمران خان نے پھر عالمی ضمیر جھنجوڑنے کی کوشش کی، عبدالحمید لون

26 Sep 2020 13:15

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں حریت رہنما نے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو رکوانے کے لیے اقوامِ متحدہ اپنا عملی کردار ادا کرے۔


اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم پاکستان عمران خان نے جنرل اسمبلی سے ایک مرتبہ پھر عالمی ضمیر کو جھنجوڑنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ حریت رہنما عبدالحمید لون نے جاری کیے گئے ایک بیان میں وزیرِاعظم عمران خان کے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جنرل اسمبلی سے ایک مرتبہ پھر عالمی ضمیر کو جھنجوڑنے کی بھرپور کوشش کی گئی، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو رکوانے کے لیے اقوامِ متحدہ اپنا عملی کردار ادا کرے۔ عبدالحمید لون کا مزید کہنا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے عوام کو آر ایس ایس کے چنگل سے چھڑانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔


خبر کا کوڈ: 888521

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888521/عمران-خان-نے-پھر-عالمی-ضمیر-جھنجوڑنے-کی-کوشش-عبدالحمید-لون

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org