0
Saturday 26 Sep 2020 13:47

عمران خان کو 2018ء کا کھیل گلگت بلتستان کے الیکشن میں نہیں کھیلنے دیں گے، احسن اقبال

عمران خان کو 2018ء کا کھیل گلگت بلتستان کے الیکشن میں نہیں کھیلنے دیں گے، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بدگمانی پھیلانے والے شرانگیزی سے کام لے رہے ہیں، عمران خان کو 2018ء کا کھیل گلگت بلتستان کے الیکشن میں کھیلنے نہیں دیں گے۔ احسن اقبال نے کہا کہ 2013ء اور 18 کے درمیان ملک میں معیشت اچھی تھی، عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق 2019ء اور 20 میں پاکستان نے 6 فیصد سے ترقی کرنی تھی، (ن) لیگ توانائی ،معیشت، دہشت گردی اور دیگر چیلنجز سے نمٹنے میں بھی کامیاب ہوئی، 4 سال میں 11 ہزار میگاواٹ بجلی بنا کر ریکارڈ بنایا، دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے وسائل فراہم کئے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی جادو منتر سے اقتدار میں آئی، ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے ایک جماعت کو حکم پر مسلط کر دیا گیا، ایک سازش کے تحت ملکی معیشت کو تباہ کیا گیا۔ اب معاشی ترقی منفی ہو گئی ہے، وسیم اکرم پلس کی صورت پنجاب سے انتقام لیا جا رہا ہے، وسیم اکرم پلس نے ترقی کے سفر کو ریورس لگا دیا ہے۔

احسن اقبال  کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آج سنگین خطرات کا سامنا ہے، بدگمانی پھیلانے والے شرانگیزی سے کام لے رہے ہیں، (ن) لیگ کے خلاف نیب گردی کی نئی لہر پیدا کر دی گئی ہے، آج نیب کے کالے قانون نافذ کئے جا رہے ہیں، شہبازشریف کی گرفتاری کا مقصد گلگت بلستان کے انتخابات میں دھاندلی کے مترادف ہے، عمران خان کو 2018ء کا کھیل گلگت بلتستان کے الیکشن میں کھیلنے نہیں دیں گے، ہم جیل سے ڈرنے والے نہیں، لیکن شہبازشریف کی گرفتاری سیاسی دہشتگردی ہے جو قبول نہیں کریں گے۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اے پی سی کے بعد حکومتی ایوانوں میں زلزلہ برپا ہے، اے پی سی سے نواز شریف کا خطاب تمام لیگی کارکنان کی ترجمانی ہے، نوازشریف کا ہرلفظ، جملہ پارٹی کے ہر کارکن کے لیے اہم ہے۔
خبر کا کوڈ : 888528
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش