0
Saturday 26 Sep 2020 14:37

جامعہ کراچی کی ایک اور طالبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق، طلبہ و طالبات مشکلات کا شکار

جامعہ کراچی کی ایک اور طالبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق، طلبہ و طالبات مشکلات کا شکار
اسلام ٹائمز۔ جامعہ کراچی میں دو دن میں کورونا کا دوسرا کیس رپورٹ ہوا، شعبہ قانون کی طالبہ میں وائرس کی تصدیق ہوگئی، ترجمان یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ ایس او پی پر موثر عملدرآمد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوتے ہی کوویڈ 19 کے کیسز رپورٹ ہونا شروع ہوگئے، جامعہ کراچی شعبہ قانون کی ایک طالبہ میں کوویڈ 19 کی تصدیق ہوگئی۔ اس حوالے سے جامعہ کراچی کے طلبہ و طالبات مشکلات کا شکار ہے اور طالب علموں کا شکوہ ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے ایس او پی نظر انداز کردی ہے۔

گذشتہ روز سامنے آنے والے کوویڈ 19 کیس کے حوالے سے مشیر امور طلبہ کو آگاہ کیا گیا تھا، جامعہ کراچی میں آج کوویڈ 19 کا دوسرا کیس سامنے آیا ہے جبکہ کل بھی ایک طالبہ کوویڈ 19 ہونے کے باوجود امتحان میں شریک ہوئی تھی۔ ترجمان جامعہ کراچی کا کہنا ہے کہ کل رپورٹ ہونے والے کیس سے متعلق طالبہ کو یونیورسٹی آنے سے منع کیا گیا تھا، یونیورسٹی انتظامیہ کے منع کرنے کے باوجود وہ یونیورسٹی آئی تھیں تاہم کوویڈ سے متاثرہ طالبہ کو امتحان میں شرکت کرنے نہیں دیا تھا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ایس او پی پر موثر عملدرآمد کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 888536
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش