QR CodeQR Code

کراچی کو ترجیحات میں سب سے اوپر ہونا چاہیئے، عامر خان

26 Sep 2020 15:11

کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر نے کہا کہ جلد صوبہ نہیں بنتا مگر آنے والے وقت میں پورے ملک میں صوبوں کا اضافہ ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو سمجھایا ہے کہ کراچی کو ترجیحات میں سب سے اوپر ہونا چاہیئے۔ کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ جلد صوبہ نہیں بنتا مگر آنے والے وقت میں پورے ملک میں صوبوں کا اضافہ ہوگا۔

اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر کے 27 مقدمات پر سماعت ہوئی جس میں ایم کیو ایم رہنما عامر خان، وسیم اختر، فاروق ستار اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ کیس کے دو ملزم ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی، خواجہ اظہار الحسن پیش نہیں ہوئے۔

ملزمان کے وکلاء نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کردی جس کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم عامر خان کا کہنا تھا وزیراعظم کو سمجھایا ہے کہ کراچی کو ترجیحات میں سب سے اوپر رکھیں۔


خبر کا کوڈ: 888540

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888540/کراچی-کو-ترجیحات-میں-سب-سے-اوپر-ہونا-چاہیئے-عامر-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org