0
Saturday 26 Sep 2020 15:15

لیگی خاتون کے بھائیوں کے حملے میں طلال چوہدری شدید زخمی

لیگی خاتون کے بھائیوں کے حملے میں طلال چوہدری شدید زخمی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری پر لیگی خاتون کے بھائیوں نے حملہ کیا ہے، جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے ہیں، پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی ہڈیاں بھی فریکچر ہوئی ہیں۔ سابق وزیر مملکت اور لیگی رہنما طلال چوہدری پر نون لیگ سے تعلق رکھنے والی خاتون کے بھائیوں نے حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری گھر سے مدینہ ٹاون جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی روک لی اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، لیگی رہنما کا بایاں کندھا متاثر اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئیں اور ہڈی جوڑ کا ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے انہیں لاہور منتقل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ طلال چوہدری شدید زخمی ہونے کی وجہ سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، انہیں اسپتال کے ایگزیکٹیو روم میں رکھا گیا ہے، ان کے سر اور کمر پر شدید چوٹیں آئی ہیں اور ان کی مختلف جگہ سے ہڈیاں بھی فریکچر ہوئیں، ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق ان کی سرجری کی جائے گی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری پر مبینہ طور پر مسلم لیگ کی ایک خاتون ایم این اے کے بھائیوں نے تشدد کیا ہے، لیگی خاتون ایم این اے کا تعلق بھی طلال چوہدری کے شہر فیصل آباد سے ہی ہے۔ سوشل میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون ایم این اے اور طلال چوہدری کے درمیان ایک طویل افیئر رہا ہے، جس کے بعد خاتون ایم این اے نے ان سے دوستی ختم کرکے ایک اور سیاسی رہنما کے ساتھ تعلقات قائم کر لیے تھے۔ طلال چوہدری کی جانب سے خاتون ایم این اے کا پیچھا نہ چھوڑنے اور ان کے گھر میں گھسنے کی کوشش پر خاتون ایم این اے کے بھائیوں نے طلال چوہدری کو تشدید کا نشانہ بنایا۔
خبر کا کوڈ : 888543
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش