0
Saturday 26 Sep 2020 15:20

فضل الرحمان کو قوم کا درد ہے تو شیعہ سنی تصفیہ کروا دیں، شیخ رشید

فضل الرحمان کو قوم کا درد ہے تو شیعہ سنی تصفیہ کروا دیں، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا قوم کا اتنا ہی درد ہے تو اپنے بیٹے کے ذریعے شیعہ سنی تصفیہ کروا دیں۔ انہوں نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے 10 سوالات کے جوابات مانگ لئے۔ شیخ رشید احمد نے لاہور میں پریس کانفرنس میں نوازشریف سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے کتنی ملاقاتیں کیں؟ کتنا پیسہ وصول کیا؟، اجمل قصاب کے گھر کا ڈیٹا بھارت کو کس نے دیا؟، دشمن ملک کے سربراہ مودی کو ملک سے باہر فون کیوں کرتے تھے؟، کیا پاکستان کے اندر آپ کو خطرات تھے؟ مودی کوکالز کی تعداد بتائیں؟۔
 
شیخ رشیدنے سوال کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف بتائیں کہ لاہور سے چیف جسٹس پر حملہ کرنے کی بسیں اسلام آباد کس نے بھیجیں؟، وزیر ریلوے نے کہا کہ ووٹ کی بات کرتے ہیں، کورٹ کی کیوں نہیں، ڈان لیکس کے پیچھے کون تھا؟، 2013 کے الیکشن میں کتنا خرچہ کیا؟ قطر سے کتنی رقم موصول ہوئی؟، سیف الرحمان کے ذریعے کتنے پیسے وصول کئے؟۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ فوٹیج بنانے والوں کو اور اس کو روکنے کی آپ نے کتنی کوشش کی؟، نیب پر پتھراﺅ پر آپ نے کتنی بار کوشش کی کہ ویڈیو نہ چلے؟، بینظیر کی کردارکشی کیلئے پیٹر گیلبرگ کا خط حسین حقانی کے دستخطوں سے کس نے جاری کیا؟، مجھے امید ہے پیر تک سوالوں کے جواب مل جائیں گے۔
 
وزیر ریلوے نے کہا کہ میں کسی ادارے کا ترجمان نہیں، میں ان سب سے سینئر ہوں، میں ان لوگوں کو مشورے دیتا ہوں، لیتا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے اعزاز ہے جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی کو ملتا ہوں، قوم مجھ پر یقین رکھے، جھوٹ نہیں بولوں گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ دسمبر، جنوری تک ساری باتیں سامنے آ جائیں گی، یہ ٹائیں ٹائیں فش ہوں گے، مجھے شک ہے ”ن“ اور ”ش“ میں کوئی ”طوطا“ ہی نہ نکل آئے۔ شیخ رشید نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ نیب پر پتھراﺅ کی سیاست لندن سے پلان ہوئی، پاکستان کی سالمیت اور افواج کیخلاف باتیں کرنے والوں کو جوتے مارنے چاہئیں، میں ملاقات نہیں، ملاقاتوں کی باتیں کرتا ہوں، آٹا اور چینی کی قیمت پر سبسڈی دلاﺅں گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی قیمت پر سندھ سے استعفیٰ نہیں دے گی۔
خبر کا کوڈ : 888544
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش