0
Saturday 26 Sep 2020 15:33
ڈی آئی خان میں اہل تشیع اہلسنت کا مشترکہ اجلاس

چہلم سیدالشہدا، تیسری قوت انتشار پھیلانا چاہتی ہے، سٹیشن کمانڈر ڈی آئی خان

چہلم سیدالشہدا، تیسری قوت انتشار پھیلانا چاہتی ہے، سٹیشن کمانڈر ڈی آئی خان
اسلام ٹائمز۔ چہلم سید الشہداء امام حسین (ع) میں سکیورٹی و انتظامی معاملات سے متعلق ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج کے زیراہتمام مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں اہل تشیع و اہلسنت مسلک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، متولیان، سکیورٹی ایجنسیز، انتظامی افسران اور پاک فوج کے اعلٰی عہدیدارن نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران سٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر قاسم شہزاد نے کہا ہے کہ چہلم امام حسین (ع) کے حوالے سے سکیورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل ہیں، علمائے کرام و ذاکرین عظام بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کردار ادا کریں، اپنے اردگرد کے ماحول اور حالات پر مکمل نظر رکھیں، پاک فوج، پولیس، سیکورٹی ایجنسیز، انتظامیہ اور عوام کی قربانیوں سے آج امن کی فضاء قائم چکی ہے۔

اس موقع پہ اہل تشیع و اہلسنت جماعتوں کی ضلعی قیادت علامہ رمضان توقیر، سابق ضلع ممبر و ڈسٹرکٹ صدر پاکستان پیپلز پارٹی ڈیرہ سید سجاد شیرازی۔ قاری خلیل احمد سراج سمیت متولیان، تاجر یونین کے عہدیدار اور تحریک تحفظ وقت کوٹلی امام حسین (ع) کے نمائندے موجود تھے۔ شرکا نے اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ کو چہلم امام حسین (ع) کے دوران اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ہم تمام مسالک کے افراد مل جل کر دشمن کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔ اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر قاسم شہزاد نے کہا کہ تیسری قوت ہم میں انتشار پھیلانا چاہتی ہے لیکن اب عوام متحد ہے اور کسی شر پسند کو قانون سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے۔ اللہ کی مدد سے عاشورہ محرم کی طرح چہلم امام حسین کو بھی پرامن گزارینگے۔
خبر کا کوڈ : 888547
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش