QR CodeQR Code

نواز شریف نے ہر سطح پر پاکستان کے مفادات پر ذاتی مفادات کو ترجیح دی، فیاض الحسن چوہان

26 Sep 2020 15:54

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ آج دنیا وزیراعظم عمران خان کی کووڈ 19 کے خلاف اور معاشی بحالی کی حکمت عملی کی معترف ہے، عمران خان صرف پاکستان نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لیڈر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان صرف پاکستان نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لیڈر ہیں، وزیراعظم عمران خان کا اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب پاکستان اور امت مسلمہ کے جذبات کی عکاسی تھا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے نہایت جامع اور جاندار طریقے سے دنیا کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر بات کی۔ انہوں نے کوویڈ 19، غربت، ماحولیاتی تبدیلیوں اور اسلاموفوبیا میں کمی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا  کہ عمران خان نے عالمی پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر و فلسطین کے پر امن حل پر بات کی.

انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب کی طرح انہوں نے کشمیر میں بھارتی ریاستی غنڈہ گردی کو بے نقاب کیا، تاریخ گواہ ہے کہ 2016 میں شسما سواراج نے پوری دنیا کے سامنے ہم پر دہشت گردی کا الزام لگایا، اسوقت بھی نواز شریف نے تازہ تازہ گرفتار دہشتگرد کلبھوشن یادیو کا نام لینا گوارہ نہیں کیا۔ انہوں  نے مزید کہا کہ نواز شریف نے ہر سطح پر پاکستان کے اندرونی و بیرونی مفادات پر ذاتی مفادات کو ترجیح دی، نتیجتاً عالمی سفارتی محاذ پر پاکستان تنہا رہ گیا، آج دنیا وزیراعظم عمران خان کی کووڈ 19 کے خلاف اور معاشی بحالی کی حکمت عملی کی معترف ہے، عمران خان صرف پاکستان نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لیڈر ہیں۔


خبر کا کوڈ: 888552

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888552/نواز-شریف-نے-ہر-سطح-پر-پاکستان-کے-مفادات-ذاتی-کو-ترجیح-دی-فیاض-الحسن-چوہان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org