QR CodeQR Code

شیعہ سنی علماء و عوام مل کر ناصبیت، سلفیت اور تکفیریت کا راستہ روکیں، یعقوب حسینی

26 Sep 2020 17:10

ذرائع ابلاغ کو جاری کردہ بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا ہے کہ جو شخص بھی ملک میں فتنہ گری کرے، یا نفرتیں پھیلائے فرقہ واریت کو ہوا دے، اس سے ہم شیعہ و سنی اعلان لاتعلقی کریں اور اس کا راستہ بھی روکیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل یعقوب حسینی نے ذرائع ابلاغ کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم فرقہ واریت پھیلانے کی ہر کوشش کی مذمت کرتے ہیں اور اس کا راستہ روکنے کا عزم کرتے ہیں۔

انہوں نے اہلسنت علماء و اکابرین سے اپیل کی کہ وہ آگے بڑھیں، ہم ناصبیت، سلفیت اور تکفیریت کا راستہ مل کر روکیں تاکہ ملک میں امن و امان کی فضا کو بہتر بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو شخص بھی ملک میں فتنہ گری کرے، یا نفرتیں پھیلائے فرقہ واریت کو ہوا دے، اس سے ہم شیعہ و سنی اعلان لاتعلقی کریں اور اس کا راستہ بھی روکیں۔


خبر کا کوڈ: 888575

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888575/شیعہ-سنی-علماء-عوام-مل-کر-ناصبیت-سلفیت-اور-تکفیریت-کا-راستہ-روکیں-یعقوب-حسینی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org