0
Saturday 26 Sep 2020 17:33

جی بی الیکشن، پیپلزپارٹی نے مخصوص نشستوں کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں

جی بی الیکشن، پیپلزپارٹی نے مخصوص نشستوں کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات میں مخصوص نشستوں کیلئے درخواستیں طلب کر لیں۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر کی جانب سے خواتین اور ٹیکنوکریٹ نشستوں کیلئے پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں کو 28 ستمبر تک درخواستیں زرداری ہائوس ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ درخواست کے ساتھ پندرہ ہزار کا پے ڈرافٹ بھی زرداری ہائوس کے پتہ پر ارسال کرے کی ہدایت کی گئی ہے۔ امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ درخواست کے ساتھ پندرہ ہزار روپے کا ڈرافٹ زرداری ہائوس کے پتہ پر ارسال کریں۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے خواتین اور ٹیکنوکریٹ سیٹوں کیلئے انتخابی شیڈول کا اعلان کیا تھا۔ شیڈول کے مطابق خواہش مند امیدوار 30 ستمبر تک سیکرٹری قانون کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 888581
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش