0
Saturday 26 Sep 2020 19:46

قلعہ سیف اللہ، مزدا ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق

قلعہ سیف اللہ، مزدا ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں مزدا ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم، کار میں سوار 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، نعشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتے کے درمیانی شب کوئٹہ پنجاب قومی شاہراہ پر قلعہ سیف اللہ کے علاقے گڑنگ شنگلونہ کے مقام پر مزدا ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار 6 افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے، انتظامیہ کے اہلکار واقعہ کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچے اور گاڑی کے اندر پھنسی ہوئی لاشیں کرین کے ذریعے نکال کر سول ہسپتال قلعہ سیف اللہ میں پہنچا دیں۔ انتظامیہ کے مطابق جاں بحق افراد کوئٹہ سے پنجاب جا رہے تھے جو حادثے کا شکار ہوگئے۔ مزید کارروائی جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 888602
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش