0
Sunday 27 Sep 2020 00:12

علامہ اقتدار نقوی کا دورہ لیہ، پولیٹیکل کونسل کے اراکین سے ملاقات 

علامہ اقتدار نقوی کا دورہ لیہ، پولیٹیکل کونسل کے اراکین سے ملاقات 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے صوبائی سیکرٹری سیاسیات انجینیئر مہر سخاوت علی سیال کے ہمراہ ضلع لیہ کا دورہ کیا، دورے کے موقع پر صوبائی رہنمائوں نے حسین آباد میںپولیٹیکل کونسل، صوبائی اور ضلعی رہنمائوں سے ملاقات کی، اس موقع پر صوبائی سیکرٹری عزاداری سیل صفدر حسین خان، صوبائی سیکرٹری ایمپلائزونگ سید اجمل حسین شاہ، ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا ساجد رضا اسدی، ساجد حسین گشکوری، جمیل حسین خان گشکوری، محمد عمران مہرانی اور دیگر موجود تھے۔ اجلاس میں آمدہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ضلع کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی الیکشن میں ضلع لیہ سے بھرپور الیکشن میں حصہ لیا جائے گا، اس حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی، جو ضلع بھر میں علاقوں اور اُمیدواروں کو شارٹ لسٹ کرے گی، جس کے بعد اُمیدواروں کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 888639
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش