QR CodeQR Code

عراقی وزیر خارجہ کیساتھ جنرل سلیمانی کی ٹارگٹ کلنگ اور سفارتی مراکز کی حفاظت پر گفتگو ہوئی، جواد ظریف

26 Sep 2020 23:59

تہران میں اپنے عراقی ہم منصب کی میزبانی کے بعد ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے اپنے ایک پیغام میں ایرانی وزیر خارجہ نے لکھا ہے کہ ہم نے اپنی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان موجود تعاون میں فوری توسیع اور مضبوطی پیدا کرنے کیلئے عملی اقدامات کا جائزہ لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے تہران میں اپنے عراقی ہم منصب کی میزبانی کے بعد ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں اس ملاقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں انتہائی خوش ہوں کہ اپنے عزیز دوست، وزیر خارجہ عراق فواد حسین کی میزبانی کا موقع ملا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اس پیغام میں اپنے عراقی ہم منصب کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے اپنی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان موجود تعاون میں فوری توسیع اور مضبوطی پیدا کرنے کے لئے عملی اقدامات کا جائزہ لیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں مزید لکھا ہے کہ اس ملاقات میں ہمارے قومی ہیرو جنرل قاسم سلیمانی کے خلاف امریکی ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی اور اسی طرح عراقی سرزمین پر موجود ایرانی سفارتی مراکز پر ہونے والے حملوں پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔ محمد جواد ظریف نے لکھا کہ اس ملاقات میں سفارتی مقامات کی حفاظت کے لئے مزید اقدامات اٹھانے کی اہمیت و ضرورت پر تاکید ہونے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے امور اور تازہ ترین بین الاقوامی حالات بھی زیر بحث آئے۔ واضح رہے کہ عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے بعد ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے ساتھ بھی ملاقات کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 888643

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888643/عراقی-وزیر-خارجہ-کیساتھ-جنرل-سلیمانی-کی-ٹارگٹ-کلنگ-اور-سفارتی-مراکز-حفاظت-پر-گفتگو-ہوئی-جواد-ظریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org