QR CodeQR Code

گیئر پیڈرسن کا علی اصغر خاجی کو فون، شام کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو

27 Sep 2020 02:37

شام کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے ایرانی وزارت خارجہ کے سینیئر مشیر برائے امور خارجہ کیساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے جسمیں شام کی قومی خودمختاری و جغرافیائی سالمیت کے دائرے میں رہتے ہوئے شامی بحران کے حل کیلئے سیاسی گفتگو کے تسلسل پر تاکید کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ شام کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے گیئر او پیڈرسن نے ایرانی وزارت خارجہ کے سینیئر مشیر برائے امور خارجہ علی اصغر خاجی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے جس میں شام کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔ اس گفتگو میں فریقین کی جانب سے شام کے سیاسی عمل اور شامی آئین ساز کمیٹی کی سرگرمیوں پر خصوصی بات چیت ہوئی جس میں شام کی قومی خودمختاری و جغرافیائی سالمیت کے دائرے میں رہتے ہوئے شامی بحران کے حل کے لئے سیاسی گفتگو کے تسلسل پر بھی تاکید کی گئی۔ واضح رہے کہ قبل ازیں 27 سمتبر 2020ء کے روز بھی گیئر او پیڈرسن کی جانب سے علی اصغر خاجی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی گئی تھی جس میں شامی صوبے ادلب کے حوالے سے طے شدہ مفاہمتوں پر عملدرآمد، شام میں امن و امان کے قیام اور دوبارہ تناؤ بڑھانے کے کسی بھی اقدام سے پرہیز پر زور دیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 888654

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888654/گیئر-پیڈرسن-کا-علی-اصغر-خاجی-کو-فون-شام-کی-تازہ-ترین-صورتحال-پر-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org