QR CodeQR Code

ٹرمپ نے سپریم کورٹ کی جج کیلئے نام کا اعلان کر دیا

27 Sep 2020 07:53

ایمی قدامت پسند جج تصور کی جاتی ہیں۔ ڈیمو کریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا کہ سینیٹ الیکشن سے پہلے سپریم کورٹ نامزد جج کی منظوری نہ دے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کی جج کے لیے ایمی کونی بیریٹ کے نام کا اعلان کر دیا۔ ایمی قدامت پسند جج تصور کی جاتی ہیں۔ ڈیمو کریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا کہ سینیٹ الیکشن سے پہلے سپریم کورٹ نامزد جج کی منظوری نہ دے۔ جوبائیڈن نے صدر ٹرمپ کو ہٹلر کے پروپیگنڈا وزیر گوئبلز سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ مباحثے میں ٹرمپ کی جانب سے ذاتی حملوں اور جھوٹ کی توقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ حقائق پر بحث کرنا نہیں جانتے۔ ٹرمپ ایک ہی کام جانتے ہیں کہ ذات پر حملہ کیسے کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 888670

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888670/ٹرمپ-نے-سپریم-کورٹ-کی-جج-کیلئے-نام-کا-اعلان-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org